کامونکے :لڑائی جھگڑے ،ماں بیٹیوں سمیت پانچ افراد پر تشدد
کامونکے (تحصیل رپورٹر )لڑائی جھگڑے کے تین واقعات میں ماں بیٹیوں سمیت پانچ افراد کو زبردست تشدد کا نشانہ بناڈالا گیا۔نواحی گاؤں خان پیارا کی مسرت اور ۔۔۔
جمیلہ میں معمولی تنازع چل رہا ہے گزشتہ روز اسی بناپر جمیلہ نے اپنے بیٹے کاشف کے ہمراہ حملہ آور ہوکر مسرت اور اسکی دو کمسن بیٹیوں کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔گھریلو ناچاقی پر فیض آباد کی عمرانہ کو اسکے خاوند تنویر،ساس صغراں اور دیور قدیر نے تشدد کا نشانہ بنادیا جبکہ جائیداد کے تنازع پر نانگرے بھٹی کے ارشد کو اسکے بھائی آصف نے زخمی کردیا۔