پیپلز ٹریڈرز سیل حکومتی پالیسیوں کے خلاف پھٹ پڑا

پیپلز ٹریڈرز سیل حکومتی پالیسیوں کے خلاف پھٹ پڑا

گوجرانوالہ( نیوز رپورٹر ) پیپلز ٹریڈرز سیل کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریب،تاجر حکومتی پالیسیوں اور بجلی بلوں میں اضافہ کے خلاف پھٹ پڑے ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پیپلز ٹریڈرز سیل کے صدر ملک ذوالفقار بھٹو نے جشن آزادی کے حوالہ سے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔۔۔

جس میں مہمان خصوصی پیپلز پارٹی کے سٹی صدر میاں ودودحسن ڈار اؤرکلاتھ مارکیٹ بورڈ کے صدر شیخ محمد افضل جج تھے جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے حکومتی پالیسیوں اور بجلی بلوں میں اضافہ کے خلاف اپنے غصے کا اظہار کیا کہ تاجروں کا کاروبار اس نہج تک پہنچ چکا ہے کہ ملازمین کی چھانٹیاں اور گھروں کے اخراجات کم کرکے بھی بجلی کے بلوں کی ادائیگیاں مشکل ہوتی جارہی ہیں ،اگر تاجر سڑکوں پر نکل آئے تو پھرکسی سے بھی سنبھالا نہیں جائے گا، پیپلز پارٹی کے سٹی صدر میاں ودودحسن ڈار کو مخاطب کرکے تاجروں نے کہا کہ آپ بھی حکومت کا حصہ ہیں ہماری گزارشات اوپر پہنچائیں، پیپلز پارٹی کے سٹی صدر میاں ودودحسن ڈار نے کہا کہ عوام اور تاجروں کی بے چینی بجا ہے ہم بھی متاثرین میں شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں