ڈسکہ مین جی ٹی روڈ پر کھلے مین ہولز حادثات کا موجب

ڈسکہ مین جی ٹی روڈ پر کھلے مین ہولز حادثات کا موجب

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )ڈسکہ مین جی ٹی روڈ پر کھلے مین ہولز حادثات کا موجب بننے لگے ، میونسپل کمیٹی ڈسکہ والوں نے ہولز پر ڈھکن لگانے کے بجائے نشاندہی کیلئے درختوں کی شاخیں کے اوپر رنگین شاپنگ بیگ لپیٹ دئیے۔۔۔

 کئی دنوں سے میونسپل کمیٹی ڈسکہ کی نااہلی اور عدم توجہی کے باعث مین جی ٹی روڈ پر گٹروں کے مین ہولز کھلے پڑے ہوئے ہیں، ان مین ہولز پر ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے حادثات رونما ہوچکے ہیں، متعدد کار سوار اور موٹرسائیکل سوار ان کھلے مین ہولز کی وجہ سے زخمی ہوکر ہسپتالوں میں پہنچ چکے ہیں مگرمیونسپل کمیٹی ڈسکہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ۔میونسپل کمیٹی ڈسکہ والوں کو فوٹو سیشن کے علاوہ کوئی کام نہیں رہا ،ستم ظریفی کی بات یہ ہے کہ میونسپل کمیٹی ڈسکہ والوں نے مین جی ٹی روڈ پر کھلے مین ہولز پر ڈھکن رکھنے کے بجائے ان ہولز میں درختوں کے شاخیں رکھ کر اوپر رنگین شاپر لپیٹ دئیے ہیں تاکہ آنیوالوں کو پتہ چل سکے کہ یہاں پر مین ہول کھلا پڑا ہوا ہے ۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں