ہیڈ بمبانوالہ:منگنی سے انکار پر لڑکی کو اغوا کرنے کی کو شش

ہیڈ بمبانوالہ:منگنی سے انکار  پر لڑکی کو اغوا کرنے کی کو شش

ہیڈ بمبانوالہ ،ڈسکہ ،منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )منگنی سے انکار پر منگتیر نے ساتھیوں کیساتھ ملکر لڑکی کواغواکرنے کی کوشش کی ، پرس چھین کرفرارہوگئے ۔

 نواحی گاؤں میانوالی بنگلہ کی ثانیہ کی منگنی کی بات مبشر سے ہوئی تھی ، بعدمیں انہوں نے منع کردیا جس پر مبشرنے رضوان ’قیوم اورنامعلو م افراد سے ملکر لڑکی کواغواکرنے کی کوشش کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے پرس چھین کرفرارہوگئے ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں