گلی محلوں میں 10ہزار سے زائد منی پٹرول پمپ
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ میں گلی محلوں میں کھلے غیر قانونی منی پٹرول پمپس اور ڈسپنرز کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
غیر قانونی پٹرول کی دکانیں کسی بھی وقت حادثات کا موجب بن سکتی ہیں۔ کھلے عام ٖغیر معیاری پٹرول کی فروخت جاری ہے ۔بتایا گیا ہے کہ گوجرانوالہ کے رہائشی علاقوں اور شاہراہوں پر پٹرول کی ڈسپنسر مشینوں کی آ ڑ میں منی پٹرول پمپس بنے ہوئے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کے اہلکاروں کا دکانوں اور غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کے مالکان کے ساتھ گٹھ جوڑ ہے اور انہیں کی سرپرستی میں یہ مکرو دھندہ جاری ہے ، ضلع بھر کے مختلف علاقوں وحدت کالونی،دھلے ،باغبانپورہ ، چھیچھروالی،کھیالی ،کشمیر روڈ ،پیپلز کالونی،کھوکھر کی،ماڈل ٹائون ،پونڈانوالہ چوک ،گرجاکھ ،نوشہرہ روڈ ،حافظ آباد روڈ،شاہین آباد ،علی پور روڈ ،راہوالی ،کامونکی ،ایمن آباد سمیت متعد د علاقوں میں پٹرل کے ڈسپنسرز لگے ہوئے ہیں ،کچھ نے تو سڑک پر ہی کھلے عام پٹرول کے ڈسپنرز لگائے ہوئے ہیں جن کی کوئی حفاظتی اقدامات نہیں ہوتے اور یہ شہریوں کے لیے رسک بنے ہوئے ہیں۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔