حافظ آباد ہسپتال کی مشینیں فوری ٹھیک کرنیکی ہدایت

حافظ آباد ہسپتال کی مشینیں فوری ٹھیک کرنیکی ہدایت

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر حافظ آبا د سند س ارشاد نے ڈی ایچ کیوہسپتال اور ٹراماسنٹر کادور ہ کیا جہاں انہوں نے مریضوں کو دستیاب علاج معالجہ کی سہولیات تعمیر و مرمت کے ضروری کاموں اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔

ایم ایس ڈاکٹر ظفر مقصود ، اے ایم ایس ڈاکٹر فائق علی تارڑ ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ تصور عباس بھی انکے ہمراہ تھے ۔ڈی ایچ کیو ہسپتال کے دورہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مریضوں کو دستیاب علاج معالجہ کی سہولیات، ادویات کی مفت فراہمی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ ایکسرے مشین اور میڈیکل ٹیسٹوں کی خراب مشینوں کو فوری طور پر ٹھیک کر وایا جائے تا کہ مریضوں کو علاج معالجہ کی بہتر اور معیاری سہولیات دستیاب ہو سکیں۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ٹراماسنٹر کادورہ کیا جہاں انہوں نے شعبہ ایمر جنسی،سرجیکل وارڈاور دیگر شعبہ جات کا دورہ کر تے ہوئے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کو صحت کی تمام سہولیات و ادویات مفت فراہم کی جائیں اور بازار سے کسی بھی قسم کی میڈیسن نہ منگوائی جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے ٹراماسنٹر میں بھی کیے جانے والے تعمیر ومرمت کے کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ٹراماسنٹر میں زیر علاج مریضوں اور انکے لواحقین سے علاج معالجہ کی سہولیات بارے فیڈ بیک لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں