قیدیوں کی کردار سازی کیلئے سرگرم ہیں:رانا عبدالمنان
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) چیئرمین وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس برائے جیل خانہ جات رانا عبدالمنان خان کا ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ کا دورہ۔۔۔
ڈسٹرکٹ جیل کے دوران قیدیوں اورملاقاتیوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے ، رانا عبدالمنان نے جیل ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور زیر علاج مریضوں کو ملنے والی طبی سہولیات کا بھی جائزہ لیا اور کچن کے معائنہ کے دوران قیدیوں کیلئے تیار کئے جانے والے کھانے کو کھا کرچیک کیا۔ چیئرمین وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس برائے جیل خانہ جات رانا عبدالمنان خان نے دورہ کے دوران قیدیوں اور ان کے لواحقین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر قیدیوں کے مسائل کے حل کیلئے صوبہ بھر کی جیلوں میں اصلاحات کی جارہی ہیں اور جیلوں کو درسگاہ میں تبدیل کرنے کے مشن پر عمل پیرا ہیں جس کا مقصدقیدی اور حوالاتی کے تربیت اور کردار سازی مقصود ہے اور ان کے حقوق کا تحفظ ہیں تاکہ وہ اپنی سزا مکمل کرنے کے بعد اپنے گھر والوں کے ساتھ اپنی زندگی مذہبی ، آئینی اور قانونی حدود کے اندر رہ کر بسر کرسکے اور معاشرے کا مفید شہری بن سکیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق جیلوں سے رشوت اور منشیات کا خاتمہ ہے اور اس سلسلہ میں کوئی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ معاشرے میں بسنے والے تمام افراد کو انصاف کی یکساں فراہمی اولین ترجیح ہے ۔