حصول آزادی کیلئے اسلاف کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا:رانا رضوان
علی پور چٹھہ(تحصیل رپورٹر )جو قومیں آزادی کے ثمرات بھول جاتی ہیں وہ تاریخ کے گوشوں میں گم ہو کر رہ جاتی ہیں، ملک و قوم کی سلامتی کیلئے ہمیں قاداعظم کے فرمودات کو یاد رکھنا ضروری ہے ۔
سابق وائس چیئر مین بلدیہ رانا رضوان اختر نے کہا کہ اللہ رب العزت نے پاکستانی قوم کو خوبصورت وطن عزیز جیسی نعمت سے نوازا ہے ،آزادی کے حصول کیلئے اسلاف کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا،قوم قائد اعظم محمد علی جناح اور ان کے ساتھیوں کی قربانیوں اور جدوجہد سلام پیش کرتی ہے ۔