سب کو مل کر ملک کی بہتری کے لیے کام کرنا ہو گا:پیپلز پارٹی سٹی
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر )یوم آزادی ملی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا جائے گا، پوری قوم کو اس دن ملکی سلامتی ترقی کے لیے حصوصی دعا بھی کرنی چاہیے یہ ملک بہت سی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے ۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے سٹی سیکرٹری اطلاعات محمد صغیر بٹ نے پرنٹنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے جشن آزادی کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔صغیر بٹ نے کہا کہ ہم سب کو مل کر اس ملک کی بہتری کے لیے کام کرنا ہو گا۔