سیالکوٹ میں جشن آزادی منانے کیلئے تیاریاں مکمل

سیالکوٹ میں جشن آزادی منانے کیلئے تیاریاں مکمل

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ یوم آزادی پر شروع کی جانے والی \'\' پلانٹ فار پاکستان\'\' شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے۔۔۔

 تمام سرکاری ملازمین ون پرسن ون پلانٹ لگا کر 78 ویں یوم آزادی کا جشن منائیں گے اور اسی طرح معاشرے کا ہر فرد اپنے حصے کا کم از ایک درخت ضرور لگائے کیونکہ لگانا ہمارا قومی اور مذہبی فریضہ بھی ہے ۔ یہ بات انہوں نے پسرور گرین بیلٹس میں اپنے ہاتھوں سے پودا لگانے کے موقع پر موجود حاضرین سے خطاب کرتے ہوئی کہی، قبل ازیں انہوں نے ضلع بھر کے افسر وں کے اجلاس کی صدارت بھی کی ، اے ڈی سی ریونیو محمد اقبال، اے ڈی سی فنانس مظفر مختار،ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف نواز ، اے سی انعم بابر، کلین گرین چیمپئن اشفاق نذر، محمد یحییٰ، علی اعوان، ملک زاہد، اذان نذر، موسیٰ اشفاق اور رانا نوید بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا کہ درخت قدرت کا سب سے قیمتی تحفہ ہیں جو صاف اور شفاف مستقبل کے ضامن ہیں، مہم کے تحت ضلع سیالکوٹ کی چاروں تحصیلوں اور ٹاؤن میں آلودگی کو کم کرنے اور شجر کاری کو بھرپور فروغ دیا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں