سیالکوٹ:ن لیگ کے کارکنوں کی جانب سے جشن آ زادی کا کیک کاٹا دیا
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر)مسلم لیگ ن کے ورکر حافظ محمد ارشد منا کی طرف سیرنگ پورہ میں جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
مسلم لیگ ن کے ایم پی اے چودھری فیصل اکرام مہمان خصوصی تھے ، حافظ ارشد منااور انصاری برادری کے سرپرست اعلیٰ نواز انصاری، سابق چیئرمین حاجی قدیر شیخ، فرخ حفیظ بٹ ، سنی تحریک کے قائدین غلام مرتضیٰ قادری ،قاری خضر حیات قادری،قاری خالد محمود، حافظ افضال دتے شاہی اور دیگر کارکنوں نے شرکت کی ،ایم پی اے چودھری فیصل اکرام نے کارکنوں کے ہمراہ جشن آزادی کا کیک کاٹا۔