انٹر میڈیٹ کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ میں انعامات تقسیم
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ نے انٹر میڈیٹ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ،امتحان دینے والے کل 142834 امیدواروں میں سے 89019 امیدوار کامیاب قرار پائے ’ کامیاب ہونے والے طلبا وطالبات کا تناسب 62.32 فیصد رہا۔
اس موقع پر پروقار تقریب کاانعقاد کیاگیا جس کے مہمان خصوصی کمشنر گوجرانوالہ/چیئرمین ایجوکیشن بورڈ سید نوید حیدر شیرازی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے ، سیکرٹری بورڈ پروفیسر محمد نعیم بٹ طلبا وطالبات اور والدین نے بھی شرکت کی اور پوزیشن ہولڈرز طلبا وطالبات کو انعامات اور اسناد دیں۔کمشنر گوجرانوالہ/ چیئرمین ایجوکیشن بورڈ سید نوید حیدر شیرازی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ ایجوکیشن بورڈ کوجدید خطوط پراستوار کیا جارہاہے ’ سیکریسی اور میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھا گیاہے ’ تعلیمی بورڈ گوجرانوالہ واحد بورڈ ہے جسے آٹومیشن پرمنتقل کردیاگیاہے اور 100فیصد ورکنگ پیپرلیس ہو گئی ہے ۔ کمشنر/چیئرمین ایجوکیشن بورڈ نے کہا کہ نادرا کے ساتھ تعلیمی بورڈ کا ایم او یو سائن ہوگیا ہے جس کے بعد امیدوار کی تاریخ پیدا ئش اوروالد کے نام میں غلطی کا امکان ختم ہوجائے گا۔