چیمبر الیکشن میں دو دن باقی،امیدواروں کی انتخابی مہم تیز

چیمبر الیکشن میں دو دن باقی،امیدواروں کی انتخابی مہم تیز

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)چیمبر آف کامرس کے الیکشن میں دو دن باقی رہ گئے ۔دونوں گروپوں کی جانب سے انتخابی مہم میں بھی تیزی آگئی ۔بھرپور انتخابی مہم چلائی جا رہی ہے ۔تاجروں کو ان کے مسائل حل کروانے کی یقین دہانی کروائی جا رہی ہے ۔شہر بھر میں امیدواروں کی تصاویر والے بڑے فیکسز لگوائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق 21ستمبر کو گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے کارپوریٹ کلاس کے الیکشن ہونے جا رہے ہیں۔ ون یونٹی گروپ اور بزنس گروپ مدمقابل ہیں۔ تیسرا گروپ ویژن گروپ علی ہمایوں بٹ کی سربراہی میں بزنس گروپ میں ضم ہو چکا ہے ۔اس گروپ میں اکثریت نوجوانوں کی تعداد ہے جو اعلیٰ تعلیم یافتہ بھی ہیں۔دونوں گروپس بھرپور انتخابی مہم چلا رہے ہیں جیت کے دعوے کئے جا رہے ہیں۔جی ٹی روڈ، مارکیٹوں ،بازاروں میں امیدواروں کی تصاویر والے بڑے بڑے فیلکسز اور سائن بورڈ ز لگائے گئے ہیں۔ بزنس گروپ کی جانب سے علی ہمایوں بٹ جبکہ ون یونٹی گروپ کی جانب سے اظہر اسلم صدر کے امیدوار ہیں۔ علی ہمایوں بٹ نوجوان اور پڑھے لکھے ہیں جس کے باعث نوجوان تاجروں کی اکثریت ان کی حمایت کر رہی ہیں جبکہ ون یونٹی کا دعویٰ ہے کہ کارپوریٹ کلاس کے ووٹرز کی اکثریت ہمارے ساتھ ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں