اقوام عالم کو دنیا میں پائیدار امن کیلئے کردار ادا کرنا ہو گا:سجاد مسعود چشتی

اقوام عالم کو دنیا میں پائیدار امن کیلئے  کردار ادا کرنا ہو گا:سجاد مسعود چشتی

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر )ماہر تعلیم ایپس کے کنٹری چیئرمین صاحبزادہ سجاد مسعود چشتی نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں امن اتنا ضروری ہے جتنازندگی کے لئے سانس، سماجی و معاشی استحصال کی وجہ سے معاشروں میں بے چینی بڑھ رہی ہے۔

 اقوام عالم کو دنیا میں پائیدار امن کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،امن کی بنیاد احترام مذاہب، مساوات اور برابری کے حقوق ہیں بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کی وجہ سے دنیا جنگ و جدل کا شکار ہے ۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے امن کے عالمی دن کے حوالے سے نجی سکول میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈی او ایجوکیشن شیخ الطاف ،ڈائریکٹرسکول ربی جان ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں