کامونکے :ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا موسمیاتی تبدیلی پر ڈائیلاگ

کامونکے :ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا موسمیاتی تبدیلی پر ڈائیلاگ

کامونکے (تحصیل رپورٹر ) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی جانب سے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے جناح ویلفیئر آرگنائزیشن کے باہمی اشتراک سے کمیونٹی ڈائیلاگ کا انعقاد کیا جس کا مقصد کلائمٹ گورننس میں بہتری، ماحولیاتی منصوبہ بندی اور فیصلہ سازی میں کمیونٹیز کی شرکت بڑھانا ہے ۔

پروگرام کا آغاز صدر جناح ویلفیئر آرگنائزیشن محمد اقبال مغل نے شرکا کے خیر مقدم سے کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ماہم واحد نے کہا کہ حکومت کی موسمیاتی تبدیلی کی کوشش کے حوالے سے فضائی آلودگی اور سموگ سے نمٹنے کے لئے کچرا جلانے پر پابندی ہے ۔ خلاف ورزی پر جرمانے وصول کیے جا رہے ہیں۔ کسی بھی قدرتی آفت کے دوران لوگوں کی جانیں بچانے کے لئے ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کی اضافی تربیت بھی کی جا رہی ہے ۔ پراجیکٹ کوآرڈینیٹر ٹی آئی پاکستان نسرین میمن نے موسمیاتی تبدیلی اور اس کے اثرات بارے بتایا۔ انہوں نے شرکا کو ٹی آئی پاکستان کے لیگل ایڈوائس سنٹر بارے آگاہی دی ۔ اسسٹنٹ پراجیکٹ کوآرڈینیٹر فریحہ فاطمہ نے پنجاب کلائمٹ چینج پالیسی کا جائزہ پیش کیا ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلیفیئر اقرا صغیر نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے کمیونٹی کی شمولیت اور مؤثر ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ دیگر مقررین سیٹھ محمد اکرم، سابق ڈپٹی سپیکر ڈسٹرکٹ اسمبلی محمد یاسر عرفات رامے ، خرم شہزاد، شیخ اعجاز ،ثریا چنن نے بھی خطاب کیا۔ ڈائیلاگ میں سینئر صحافی ارشد رشید طور، صحافی جبران ثاقب، ایچ اے حمید، سجاد سماحر، محمد عامر، رانا ذوالفقار علی، محمد سلیم، محمد قاسم و دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں