اختیارات سے تجاوز پر افسروں کا محاسبہ ہو گا:آر پی او

 اختیارات سے تجاوز پر افسروں کا محاسبہ ہو گا:آر پی او

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے منڈی بہاؤالدین ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور شہریوں کے مسائل سنے اور اُنکے حل کے لیے فوری احکامات جاری کیے۔

انہوں نے کہا کہ شہری پولیس کی آنکھ اور کان کا کردار ادا کریں اور منشیات فروشی،ناجائز اسلحہ و دیگر جرائم کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پولیس کا ساتھ دیں۔ آر پی او نے مزیدکہا کہ ہر شہری کو حق حاصل ہے کہ اپنی شکایت درج کروانے کے لئے جس وقت چاہے ہمارے دفاتر میں آسکے ، عوام الناس کے لیے ہمارے دفاتر کے دروازے دن، رات کھلے ہیں۔بعدازاں آ ر پی او نے ڈی پی او آفس میں اردل روم کا انعقاد کیا۔اس دوران آرپی او نے کہاکہ اختیارات سے تجاوز اور قانون سے انحراف کرنے والے افسروں کا سخت محاسبہ کیاجائے گا۔آ ر پی اونے افسروں کے ساتھ کرائم برخلاف پراپرٹی اور کرائم برخلاف مال تفصیلی میٹنگ کی۔ آر پی او طیب حفیظ چیمہ نے منڈی بہاؤالدین میں زیر تفتیش مقدمات کا جا ئزہ لیا اور تمام تفتیشی افسروں کو ہدایت کی کہ بالخصوص قتل،ڈکیتی،اغواء جیسے مقدمات کو فوری میرٹ پریکسو کریں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں