ڈسکہ:بھکاریوں کی بھر مار،بچے بھی گینگ میں شامل

ڈسکہ:بھکاریوں کی بھر مار،بچے بھی گینگ میں شامل

ڈسکہ (نامہ نگار )ڈسکہ شہر و گردو نواح میں بھکاریوں کی بھر مار ، بھکاری گینگ بچوں سے نت نئے طریقوں سے بھیک منگوانے لگے ، چائلڈ پروٹیکشن بیورو سے بچنے کیلئے معصوم بچوں اور خواتین کو بیچنے کیلئے اشیاء تھمادیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈسکہ شہر وگردونواح میں کمسن بھکاری بچوں اور بچیوں کے ساتھ ساتھ نو جوان خوبرو کمسن بھکارنوں نے بھی ڈیرے ڈال لئے ہیں جو مختلف ٹولیوں کی صورت میں مشہور بازاروں، چوکوں چوراہوں میں نہ صرف بھیک مانگتی ہیں جبکہ کمسن بچوں سے بھیک منگوانے والوں نے نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا،گرفتاری کے خوف اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو سے بچنے کے لئے معصوم بچوں اور خواتین کے ہاتھوں میں بیچنے کے لئے مختلف اشیا ء تھمادی جاتی ہیں کہ بچے بھیک کے بجائے محنت مزدوری کررہے ہیں۔ شہر کی اہم شاہراہوں، چوکوں، چوراہوں میں بھکاریوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔دکانداروں اور شہریوں و دیگر نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان بھکاری گینگ مافیا کیخلاف کارروائی کی جائے تاکہ بچوں کا بہتر مستقبل محفوظ بنایا جا سکے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں