حافظ آباد:زہریلا دودھ پینے سے لڑکی جاں بحق

حافظ آباد:زہریلا دودھ  پینے سے لڑکی جاں بحق

حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )ضلع کی معروف دینی شخصیت حافظ مختار احمد مدینہ شریف والوں کی بیٹی زہریلا دودھ پینے سے جاں بحق ہوگئی۔

 حافظ مختار احمد 20برس سے مدینہ شریف میں مقیم ہیں انکی رہائش واقع بجلی محلہ گلی نمبر2میں اہل خانہ نے رات کے وقت دود ھ گرم کیا تو اس میں چھپکلی گرگئی ،حافظ مختار احمدکی جواں سال بیٹی نے انجانے میں دود ھ پیا تو وہ دم توڑ گئی ،نماز جنازہ علی پورروڈ پر واقع سادات کالونی کے قریب جامع مسجد ریاض الجنۃ سے ملحق پٹر ول پمپ کے احاطہ میں اداکی گئی ، آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں