ڈسکہ :شکایات حل نہ ہونے پر بجلی کے صارفین کا احتجاج

ڈسکہ :شکایات حل نہ ہونے پر بجلی کے صارفین کا احتجاج

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )ڈسکہ کی گیپکو سب ڈویژن نمبر1 میں شکایات حل نہ ہونے پر صارفین سراپااحتجاج بن گئے ۔

گیپکو سب ڈویژن نمبر1ڈسکہ کے ایس ڈی او سمیت عملہ کیخلاف صارفین ساجد’ارشد’عرفان ’شاہزیب ’قدیر’ طاہر’ تیمور’امجد’انیس’شاہد ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے بتایاکہ سب ڈویژن میں کسی بھی صارف کی کوئی شکایت حل نہیں ہورہی ،بجلی بند ہونے کی صورت میں اگر شکایات درج کرائی جائیں تو کئی کئی دن عملہ بجلی ٹھیک کرنے کیلئے نہیں آتا ،اگر آجائیں تو پہلے بجلی ٹھیک کرنے سے قبل ہی پیسے مانگاشروع کردیتے ہیں اور ایس ڈی او کے نمبر پر کال کریں تو وہ کال اٹینڈ کرنا ہی گوارانہیں کرتے جس پر صارفین بجلی ٹھیک کرانے کیلئے ایس ڈی او اور کمپلین آفس کے چکر لگانے پرمجبور ہوجاتے ہیں ۔ صارفین نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔رابطہ کرنے پر سب ڈویژن نمبر1ڈسکہ والوں نے بتایاکہ کام اتنا زیادہ ہوتا ہے کہ پورا نہیں ہوتا رہی بات صارفین کے احتجاج کی تو وہ جتنا مرضی احتجاج کرلیں ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں