سیالکوٹ:باپ بیٹے پر تشدد ملزموں کی فوری گرفتاری کا حکم

سیالکوٹ:باپ بیٹے پر تشدد   ملزموں کی فوری گرفتاری کا حکم

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) باپ پر تشدد اور بیٹے پر اسلحہ تان کر ہراساں کرنے کا معاملہ، ڈی پی او سیالکوٹ واقعہ کا نوٹس لے لیا ۔

 تھانہ ہیڈ مرالہ کے علاقہ مونگڑ میں اظہر عباس اپنے بیٹے احمد کیساتھ پٹری نہر مونگڑ جا رہا تھا کہ وہاں پہلے سے کھڑی ایک کار میں سے 4 نامعلوم افراد نے نکل کر روک لیا اور مارنا شروع کر دیا اور پسٹل تان لیا۔ ڈی پی او سیالکوٹ نے ملزموں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جس پر ایس ایچ او نے  ملزموں کی گرفتاری کیلئے ریڈ شروع کر د ئیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں