سیالکوٹ :مٹی سے لدھی ٹریکٹر ٹرالیاں شہریوں کیلئے عذاب

 سیالکوٹ :مٹی سے لدھی ٹریکٹر ٹرالیاں شہریوں کیلئے عذاب

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )مٹی سے لو ڈ ٹریکٹر ٹرالیاں شہریوں کیلئے عذاب بن گئیں، دوران ٹریفک سٹرکوں سے اڑنے والی مٹی اور۔

 گردوغبا ر سے شہری سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ، متعلقہ حکام نے چپ سادھ لی، شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ پنجاب حکومت نے مٹی سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالیوں کو بغیر ڈھاپنے لے جانے پر پابندی عائد کررکھی ہے مگر سیالکوٹ اور گردونواح میں روڈوں سے گزرنے والی ٹریکٹر ٹرالیوں کے ڈرائیورز نے احکامات کو مذاق سمجھ کر ہوا میں اڑا دیا ۔دن بھر اڑنے والے گردو غبار کے باعث نہ صرف شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے بلکہ اس سے دمہ ودیگر مہلک امراض بھی پھیل رہے ہیں مگر متعلقہ حکام کی جانب سے قانون شکنوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی۔ شہریوں نے کہا کہ شہر بھر میں ٹریکٹر ٹرالیوں کی بھرمار جس کی وجہ سے بالخصوص سیالکوٹ ڈسکہ روڈ، سیالکوٹ سمبڑیال روڈ، سیالکوٹ ہیڈ مرالہ روڈ، ائیر پورٹ روڈ، پسرور روڈ جو کہ ٹریکٹر ٹرالیوں کا روٹ ہے جب ریت سے اوولوڈ ر ٹرالیاں سٹرکوں سے گزرتی ہیں تو وہ سٹرکوں پر بہت سی ریت گراتی ہیں جس کی وجہ سے دوران ٹریفک سٹرکوں سے اڑنے والی مٹی اور گردوغبا ر اس حد تک ہوتی ہے کہ وہاں سے گزرنا مشکل ہوجاتا ہے اور اس وجہ سے شہریوں میں سانس کی بیماریاں پیدا ہورہی ہیں۔ شہریوں نے مزید کہا کہ جب سٹرکوں پر ریت بہت زیادہ اکٹھی ہو جائے تو اس کو صاف کرایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں