قانون اور آئین کی بالا دستی کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے :مجسم زرخیز انور

قانون اور آئین کی بالا دستی کیلئے آواز  بلند کرتے رہیں گے :مجسم زرخیز انور

سیالکوٹ(نما ئندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )انصاف لائرز فورم کے ضلعی صدر مجسم زرخیز انور خان ایڈووکیٹ نے۔

 کہا ہے کہ 28ستمبر کو لیاقت باغ جبکہ 5اکتوبر کو لاہور میں پی ٹی آئی کا پاور شو تمام جلسوں کا ریکارڈ توڑے گا ، عمران خان کے بغض میں حکومتی ٹولہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے اگر حکومت نے ایک بار پھر رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو تحریک انصاف کے جانثار کارکنان ان رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے جلسہ گاہ تک پہنچیں گے ،ہمیشہ قانون اور آئین کی بالا دستی کیلئے آواز بلند کی ہے اور کرتے رہیں گے جو لوگ یہ سمجھ رہے ہیں کہ وہ رکاوٹیں ڈال کر ہمیں جلسوں سے روک لیں گے یہ ان کی خام خیالی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں