شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرائیں گے :علی جوڑا

 شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرائیں گے :علی جوڑا

گجرات(سٹی رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ سٹی گجرات کے صدر،چیئرمین سالڈ ویسٹ مینجمنٹ چودھری علی ابرارجوڑا نے۔

 کہا ہے کہ مسلم لیگ کامنشورقائد اعظم کے بعد حقیقی معنوں میں چودھری ظہورالٰہی نے دیا جس پرگجرات سمیت ملک بھرمیں پذیرائی ملی جس کی انکے صاحبزادے سابق وزیراعظم شجاعت حسین کے بعد قائد صوبائی وزیرصنعت شافع حسین بھرپورآبیاری کررہے ہیں، گجرات کی تعمیروترقی میں ظہورالٰہی خاندان کاکلیدی کردار ہے ، شافع حسین کو شہریوں نے پہلی مرتبہ خدمت کاموقع دیا انشاء اﷲ اب گجرات شہرکے دیرینہ مسائل سیوریج سسٹم،صحت،ایجوکیشن سمیت دیگرشہری مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرائیں گے ، آج ہمیں تجدید عہد کرناہوگاکہ ظہورالٰہی شہید کے خدمت وتابعداری مشن کی تکمیل کیلئے شافع حسین کے ہاتھ مضبوط کرنے ہونگے ، خوشی ہے کہ عام شہریوں کیلئے بلاتفریق وامتیازظہور پیلس کے دروازے کھل چکے ہیں اب کسی سے برادری، سیاسی پارٹی یا تعلقات کانہیں پوچھاجاتا ،شہری بلاجھجک قائدین سے ملتے ہیں اورانکے مسائل حل کرائے جارہے ہیں۔ علی ابرارجوڑا نے کہاکہ شافع حسین اورسالک حسین خاندانی سیاسی میراث کو آگے بڑھائیں گے اورکبھی گجراتیوں کی خدمت وتابعداری سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں