قائداعظم ڈویژنل پبلک سکول وزیرآباد کے پہلے بلا ک کا 70 فیصد کام مکمل

قائداعظم ڈویژنل پبلک سکول وزیرآباد  کے پہلے بلا ک کا 70 فیصد کام مکمل

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)قائداعظم ڈویژنل پبلک سکول وزیرآباد ڈریم گارڈن کیمپس کی عمارت اسٹیٹ آف دی آرٹ جدید اور۔

 قدیم بہترین طرز تعمیر کی حامل عمارت ہے جس کے پہلے بلاک کا 70 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے ، بلاک 25 کلاس رومز پر مشتمل ہے ۔ عمارت کی جلد تعمیر کے بعد سکول کو نجی عمارت سے اپنی عمارت میں منتقل کر دیا جائے گا جس سے ادارے پر کرائے کی مد میں آنے والے اخراجات ختم اور ان فنڈز کو تعمیراتی کاموں میں خرچ کیا جاسکے گا۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ و وزیرآباد طارق قریشی نے قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول وزیرآباد کے 5 ویں بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں