راہوالی: 3 افراد کا مدرسہ کی طالبہ ،والد اور بھا ئی پر تشدد

راہوالی: 3 افراد کا مدرسہ کی طالبہ ،والد اور بھا ئی پر تشدد

راہوالی (نامہ نگار)مدرسہ جانے والی طالبہ کو راستے میں حراساں کرنے سے منع کرنے پر دو بھائیوں سمیت 3افراد نے چھریوں۔

، ڈنڈوں سے اس کے گھر میں داخل ہوکر بہن بھائی اور والد کو تشدد کرکے زخمی کردیا۔ ڈوگرانوالہ کے علی رضا کی ہمشیرہ زینب ارشد دینی مدرسہ للبنات غوثیہ رضویہ سلطانیہ گوندلانوالہ روزانہ تعلیم حاصل کرنے کے لیے صبح جاتی اور دوپہر ساڑھے بارہ بجے واپس آتی ہے جسے چند دنوں سے ملزم محمد شکیل انبالوی سکنہ ڈوگرانوالہ حراساں کرتا تھا جس پر طالبہ نے اپنے بھائی کو بتایا تو ملزم کو منع کرنے کیلئے اس کے والد کو شکایت کی گئی جس کا برا مناتے ہوئے ملزم شکیل اس کا بھائی جمیل اپنے نامعلوم ساتھی کے ہمراہ چھریوں، ڈنڈوں سے مسلح ہوکر طالبہ کے گھر داخل ہوکر گالم گلوچ کرتے ہوئے تشدد شروع کردیا جس سے زینب اور اسکا بھائی احمد اور والد ارشد زخمی ہوگئے شور سن کر اہل محلہ موقع پر پہنچے تو ملزم دھمکیاں دیتے فرار ہوگئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں