جامعہ گجرات :پاکستان میں مہماتی سیاحت کے حوالے سے سیمینار

 جامعہ گجرات :پاکستان میں مہماتی سیاحت کے حوالے سے سیمینار

گجرات(سٹی رپورٹر )جامعہ گجرات کے شعبہ تاریخ و مطالعہ پاکستان کے زیر اہتمام ایک سیمینار‘‘پاکستان میں ۔

مہماتی سیاحت’’ کا انعقاد حافظ حیات کیمپس میں ہوا۔ سیمینار کا مقصد طلبا و طالبات میں سیاحت کے ذوق و شوق کو فروغ دیتے ہوئے مہم جوئی اوربہادری کی عظمت کو اجاگر کرنا تھا۔سیمینار کے مہمان خصوصی پاکستان کے نوجوان کوہ پیما احمد کمال تھے ۔ احمد کمال نے اپنے والد معروف کوہ پیما و موٹر سائیکلسٹ کمال حیدر کے ہمراہ شرکت کی۔ سیمینار کی صدارت چیئرپرسن ڈاکٹر غلام شبیر نے کی۔ سینئر فیکلٹی ڈاکٹر محمد کاشف علی نے پاکستان میں سیاحت کے تناظر و احکامات کے حوالہ سے خطاب کیا۔ مہمانان اعزاز میں ڈائریکٹر امور طلبہ ڈاکٹر طاہر اقبال اعوان، ڈائریکٹر  ORIC ڈاکٹر عادل رشید، ڈاکٹر مشتاق علی عباسی، بابر امتیاز، سید حسن شاہ، مبین الرحمان، مرزا عامر بیگ ودیگر شامل تھے ۔ احمد کمال نے اپنی کوہ پیمائی اور مہم جوئی کی داستان شگفتہ انداز میں بیان کرتے ہوئے پاکستان کی معروف چوٹی سپانتک(7027میٹر) کو سر کرنے میں پیش آنے والے مہماتی واقعات کا تفصیلی تذکرہ کیا۔ ڈاکٹر محمد کاشف علی نے کہا کہ دنیا بھر میں ٹورزم کو انڈسٹری کے طور پر لیا جاتا ہے ۔ پاکستان ایک متنوع ملک ہے ۔ سیاحت ہمیں مختلف مقامات کے قدرتی حسن سے روشناس کراتی ہے ، سیاحت پاکستان کے دور دراز خوبصورت مقامات پر معاشی انقلاب برپا کر سکتی ہے ، پاکستان میں دنیا بھر کی سب سے اونچی چوٹیاں اور وسیع تر گلیشئیر پائے جاتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں