سیالکوٹ :ڈکیتی مزاحمت پر شہری زخمی ،ڈی پی او کا نوٹس

سیالکوٹ :ڈکیتی مزاحمت پر شہری زخمی ،ڈی پی او کا نوٹس

کوٹلی لوہاراں (نامہ نگار)ڈی پی او سیالکوٹ کا تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ میں واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 64 سالہ شہری کے زخمی ہونے کا ۔

فوری نوٹس لے لیا ، ہسپتال پہنچ گئے اور لواحقین سے ملاقات کی ، ملزموں کی گرفتاری کیلئے ضلع بھر میں ناکہ بندی کر دی گئی ۔ تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ بلانوالہ کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے واردات کے دوران 64 سالہ ملک سرور سکنہ کھمبرانوالہ کو مزاحمت پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے ۔ڈی پی او سیالکوٹ رانا عمر فاروق علامہ اقبال ہسپتال پہنچے اور زخمی شہری کے لواحقین سے ملاقات کی اور کہا کہ وقوعہ میں ملوث ملزموں کو گرفتار کر کے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں