حافظ آباد :اشیا خور ونوش کی نئی قیمتیں مقرر کر دی گئیں

حافظ آباد :اشیا خور ونوش کی نئی قیمتیں مقرر کر دی گئیں

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )ضلعی انتظامیہ کی پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے اشیا خور ونوش کی نئی قیمتیں مقرر کر دی گئیں ۔

اشیائے خوردونوش کی قیمتیں مقرر کرنے کے حوالے سے پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبد الرزاق کا زیر صدارت منعقد ہو ا،جس میں ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز رانا گلفام حیدر سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسر وں ، انجمن تاجران اور صارفین کے نمائندوں نے شرکت کی ۔اجلاس میں چاول سپرباسمتی نیا فی کلو 210روپے ، چاول سپر باستمی پرانا240روپے ، دال چنا باریک 375، دال چنا موٹی 390، دال مسور موٹی 265،دال ماش دھلی 470، دال ماش چھلکا والی 445،دال مونگ دھلی 310،سیاہ چنے 390،سفید چنا باریک 275، بیسن 380، چھوٹا گوشت 1600روپے ، بڑا گوشت 800روپے ، دہی 160روپے فی کلو مقرر کیا گیا ۔ اسی طرح دودھ فی لٹر 150روپے ، روٹی سو گرام 13روپے ، نان 20روپے مقرر کی گئی ۔ڈپٹی کمشنر نے انجمن تاجران کے نمائندوں اور تمام دکانداروں پر واضح کیا کہ پرائس کنٹرول کمیٹی کے مقرر کر دہ نرخوں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائیگا، جو دکاندار مقرر کر دہ قیمتوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مہنگے داموں اشیا خور ونوش فروخت کرینگے انکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں