انسانیت کا درد رکھنے والے ملک و ملت کا اثاثہ ہیں:حافظ عبدالرحمن

انسانیت کا درد رکھنے والے ملک و  ملت کا اثاثہ ہیں:حافظ عبدالرحمن

کامونکے (تحصیل رپورٹر )امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث کامونکے سیٹھ حافظ عبدالرحمن اور حمزہ رحمن نے کہا ہے کہ انسانیت کا درد رکھنے والے ملک و ملت کا۔

 قیمتی اثاثہ ہیں،اسلام کی اصل روح ہی انسانیت کی خدمت ہے ، آقا دو جہاں سردار انبیا کی خدمت انسانیت ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے ، ہمارا دین اسلام بھی ہمیں خدمت انسانیت کا درس دیتا ہے ،اگر ہم سب اللہ تعالیٰ اور اپنے پیارے نبی کے بتائے ہوئے دین حق کے اصولوں پر کار بند ہو جائیں تو پھر ہماری دنیا و آخرت میں کامیابی کے دروازے خود بخود کھلتے جائیں گے ۔ حمزہ رحمن نے مزید کہا کہ اگر پورا عالم اسلام کفر کے سامنے ڈٹ جائے تو پھر دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی کیونکہ اللہ تعالیٰ ہمیشہ حق و سچ کا ساتھ دینے اور اسلام کا پرچم بلند رکھنے والوں کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑتا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں