200بستروں کا شجاعت حسین ہسپتال بنانے کا اعلان

200بستروں کا شجاعت حسین ہسپتال بنانے کا اعلان

گجرات(سٹی رپورٹر )چودھری شافع حسین نے دورہ گجرات کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیا ۔

، انہوں نے گجرات میں 200بستروں پر مشتمل چودھری شجاعت حسین ہسپتال بنانے کا اعلان کر دیا ۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت شافع حسین نے دورہ گجرات کے تیسرے روز مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا، صوبائی وزیر نے سبزی منڈی اور شیخ سکھا کے علاقوں میں واٹر فلٹر یش پلانٹس کا افتتاح کیا اور واٹر فلٹریشن پلانٹس کی مشینری کا معائنہ کیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں، سابق حکمران ٹھیکیداروں سے ترقیاتی منصوبوں میں کمیشن لیتے رہے ،جس سے انفراسٹرکچر تباہ ہواہم شفاف طریقے سے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل یقینی بنارہے ہیں،گجرات کے تمام شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی،صوبائی وزیر نے گجرات میں 200بستروں پر مشتمل نیا ہسپتال بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گجرات میں 200بستروں پر مشتمل شجاعت حسین ہسپتال بنانے کی منصوبہ بندی کرلی،انہوں نے کہا کہ گجرات ایئر پورٹ بھی مکمل بحال کیا جائے گا،صوبائی وزیر نے کہا کہ شہر کی ترقی کیلئے متعدد نئے منصوبے لارہے ہیں،سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین کی قیادت میں گجرات کو ترقی کے لحاظ سے مثالی شہر بنائیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں