عوامی مینڈیٹ کا احترام کئے بغیر ترقی ممکن نہیں :ناصر چیمہ

عوامی مینڈیٹ کا احترام کئے بغیر ترقی ممکن نہیں :ناصر چیمہ

راہوالی(نمائندہ دنیا )عوامی مینڈیٹ کوتسلیم کئے بغیر حکومتیں مضبوط نہیں ہوتیں بلکہ افراتفری کا شکاررہتی ہیں ۔

جبکہ اعلیٰ عدالتوں کا احترام نہ کرنے والی قومیں بھی کبھی ترقی نہیں کرتیں اور نہ ہی ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوتی ہیں جن ملکوں میں قانون کا راج ہے اور عدلیہ کے فیصلوں پر عمل درآمد ہے وہاں پر قومیں خوشحال اور ملک ترقی پذیر ہیں بدقسمتی سے ہمارے ملک میں قانون کا احترام ہرگز نہ ہے بلکہ قانون پس پشت ڈال کر دھونس اور دھاندلی کا نظام رائج ہے جس سے سیاست میں انتشار اور ملک بد امنی سے دوچار ہے قانون کی بالادستی قائم کرنا اور اس پر یقین رکھنا ہی جمہوریت کی مضبوطی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایم پی اے پی پی 59چودھری محمد ناصر چیمہ نے مرکزی دفتر میں حلقہ احباب ،علاقہ معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آج بھی اپنے فیصلے پر ڈٹی ہوئی ہے کہ پی ٹی آئی کو 34نشستیں ملنا ان کا حق ہے لیکن سپریم کورٹ کے فیصلے کی پرواہ کئے بغیر 47فارم کی پیداوار مسلط شدہ حکمران جماعت من مرضی کے قانون پاس کرنے ، کروانے میں مصروف ہے جو قانون کے منافی اور غیر جمہوری ہونے کا واضع ثبوت ہے پی ٹی آئی کو نشستیں نہ دینے کیلئے ہر روزنئے حربے استعمال کرکے روڑے اٹکارہے ہیں جس سے جمہوری نظام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے جو آنے والی حکومتوں کیلئے بہتر نہ ہوگا اس کا سدباب کیا جانا ہی بہتر ہے تاکہ ملک میں جمہوریت مضبوط ہو ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں