نبی کریم ؐ نے غلامی کا خاتمہ ، معاشرے میں انصاف قائم کیا :عرفان رفیق

نبی کریم ؐ نے غلامی کا خاتمہ ، معاشرے  میں انصاف قائم کیا :عرفان رفیق

منڈیکی گورائیہ (نامہ نگار )امیدوار برائے نائب صدر بار ایسوسی ایشن گوجرانوالہ عرفان رفیق نے کہا ہے کہ اﷲ تعالیٰ نے ۔

نبی کریم ؐ کو رحمت اللعالمین بناکربھیجا ہے حضور اکرم ؐ کی ولادت باسعادت انسانیت کیلئے رحمت کا وعدہ ہے آپ ؐ نے غلامی کاخاتمہ کیا اور معاشرے میں انصاف قائم کیا نبی پاک ؐ کی زندگی تمام عالم کیلئے مکمل ضابطہ حیات ہے ۔ ڈسکہ میں محفل میلاد النبی ؐ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حضرت محمد ؐ سے محبت کا عملی تقاضا ان کی سیرت اور احکامات کی پیروی کا متقاضی ہے عیدمیلادالنبی ؐ کی خوشی کو لفظوں میں بیان نہیں کیاجاسکتا ضرورت اس امرکی ہے کہ نظام مصطفی کو روئے زمین پر نافذ کیاجائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں