وزیرآباد:جماعت اسلامی کا اتوار کو دھرنے کا اعلان

وزیرآباد:جماعت اسلامی کا اتوار کو دھرنے کا اعلان

وزیرآباد(نا مہ نگار)جماعت اسلامی ضلع وزیرآباد کے امیر ناصر محمود کلیر نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی 29ستمبر بروز اتوار اڑھائی بجے دوپہر شیخ القرآن چوک نزد پرانی کچہری چوک پر دھرنا دے گی۔

 جس میں ضلع بھر سے ہزاروں افراد شریک ہونگے وہ جماعت اسلامی وزیرآباد زون کے ذمہ دار وں کے خصوصی اجلاس سے خطاب کررہے تھے صدارت زونل امیر صابر حسین بٹ نے کی اس موقع پر جاوید مغل،رضوان بٹ،سیف اللہ،فرحان بٹ،عمران منیر،سلیم کلیر،فیصل مجید،محمد فاروق،ریاض سلہریا،ظفر اقبال ممبر سمیت متعدد ذمہ داران موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کیلئے ڈیڑھ ماہ کا عرصہ مانگا تھا مذاکرات کے بعد جماعت اسلامی نے معاہدہ کرلیا ڈیڑھ ماہ گزرنے پر معمولی ریلیف ملا لیکن وعدہ کے مطابق عملدرآمد نہیں ہوا 29ستمبر اتوار کو پر امن احتجاجی مظاہرہ ہے ، اس دھرنا کے بعد امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کے لائحہ عمل درآمد ہوگا، اس موقع پر ٹارگٹ تقسیم کئے گئے اور دھرنا کی کامیابی کیلئے متعدد کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں