طارق محمود بھٹی بلا مقابلہ چیئرمین پی ایچ ایم اے سیالکوٹ منتخب

طارق محمود بھٹی بلا مقابلہ چیئرمین  پی ایچ ایم اے سیالکوٹ منتخب

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پی ایچ ایم اے ) کے انتخابات سیالکوٹ میں منعقد ہوئے ۔

جس میں مرکزی اور زونل دفاتر کو زوم کے ذریعے منسلک کیا گیا۔ انتخابات میں طارق محمود بھٹی بلا مقابلہ چیئرمین پی ایچ ایم اے سیالکوٹ اور نائب چیئرمین پی ایچ ایم اے نارتھ زون برائے سال 2024-26 منتخب ہوئے ۔ چودھری محمد ارشد، چودھری آصف حسین اور رضی احمد کو اسی مدت کیلئے بلا مقابلہ زونل کمیٹی کے رکن منتخب کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں