کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر کی کھلی کچہری ، شکایات کے انبار

کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر کی  کھلی کچہری ، شکایات کے انبار

راہوالی (نامہ نگار)کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر عمارہ عمار نے کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال جی ٹی روڈ راہوالی میں عوام کے مسائل سننے کے لیے کھلی کچہری لگائی۔

 جس میں شہریوں نے صفائی ستھرائی، ادارے کی طرف سے لگائے جانے والے بے جا ٹیکسز، گندے نالوں کے کھلے مین ہولز، تجاوزات، ملاوٹ شدہ اشیا خوردنی فروخت ہونے جیسی شکایات کے انبار لگاد ئیے ، شہریوں کا کہنا تھا کہ کئی مرتبہ مسائل کے حل کے لیے شکایات کی ہیں لیکن عملدرآمد نہیں ہوا جس پر کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر نے ماتحت آفیسرز اور عملہ کو فوری طور پر عوامی شکایات کے ازالہ کا حکم جاری کیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں