کھیلتا پنجاب گیمز میں سکولوں کی ٹیموں کو رجسٹریشن کی ہدایت

کھیلتا پنجاب گیمز میں سکولوں  کی ٹیموں کو رجسٹریشن کی ہدایت

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر) کھیلتا پنجاب گیمز میں سکولوں کی ٹیموں کو شامل کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رانا سجاد احمد خان اور۔

 تحصیل سپورٹس آفیسر رانا فرمان نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی خالد جاوید اعوان سے ملاقات کی، سی ای او ایجوکیشن نے کھیلتا پنجاب گیمز کو کامیاب بنانے کیلئے تمام سکولوں کے فزیکل ایجوکیشن اساتذہ کو کم از کم چار، چار مختلف ٹیموں کی رجسٹریشن کرانے کی ہدایت کی ہے ۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رانا سجاد احمد خان نے بتایا کہ کھیلتا پنجاب گیمز کے پہلے فیز کا آغاز 2 اکتوبر سے ہوگا، مقابلوں میں لڑکوں کی 12 اور لڑکیوں کی 6 مختلف گیمز شامل ہیں ،سکولوں کی ٹیمیں شامل ہونے سے ایونٹ میں مزید خوبصورتی آئے گی اور سکول سطح کا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں