تاجروں کے مسائل ترجیحاً حل کئے جا ئینگے :موسیٰ ندیم ملہی

تاجروں کے مسائل ترجیحاً حل کئے جا ئینگے :موسیٰ ندیم ملہی

گجرات(سٹی رپورٹر )ملہی گروپ آف کمپنیز نے ایک او ر اعزاز اپنے نام کرلیا، ممتاز بزنس مین چیئرمین ملہی گروپ آف کمپنیز ندیم اختر ملہی کے۔

 صاحبزادے موسیٰ ندیم ملہی گجرات کی تاریخ کے پہلے کم عمرترین سینئر نائب صدر منتخب ہو گئے ، قبل ازیں سلطان ندیم ملہی گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر رہ چکے ہیں اور انہوں نے اپنے دور میں گجرات چیمبر میں خوبصورت ڈائننگ ہال بنایا ۔ خاندانی روایات کو آگے بڑھاتے ہوئے موسیٰ ندیم ملہی نے تھوڑے عرصہ میں گجرات کی بزنس کمیونٹی سے بہتر تعلقات استوار کر لئے ہیں، ان کے والد ندیم اختر ملہی گجرات میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والی شخصیت ہیں۔ موسیٰ ندیم ملہی کا کہنا ہے کہ وہ تاجر برادری کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے بھرپور کوشش کریں گے انکا مزید کہنا تھا کہ اپنی سینئر قیادت کی مشاورت سے تجارت اور صنعت کے مسائل کے حل کیلئے کاروبار سے متعلقہ سرکاری محکموں اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطوں کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں