وزیرآباد:فری آ ئی کیمپ ، سینکڑوں مریض مستفید ،140کے آپریشن

وزیرآباد:فری آ ئی کیمپ ، سینکڑوں  مریض مستفید ،140کے آپریشن

وزیرآباد(نامہ نگار)بٹ آئی ہسپتال کے زیر اہتمام 6 روزہ فری کیمپ کا انعقاد کیا جس میں 1200 سے زائد شہریوں نے ۔

علاج معالجہ کی سہولیات سے فائدہ اٹھایا جبکہ 140 مریضوں کے آپریشن کئے گئے ۔ڈاکٹر ناصر امین بٹ نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ مختلف اوقات میں ہم فری کیمپس کا انعقاد کرتے ہیں جس کا مقصد مہنگائی کے اس دور میں عوام کو آنکھوں سے متعلق علاج کی سہولیات فری مہیا کی جائیں ،کیمپ میں آپریشنز بھی بالکل مفت کئے گئے ہیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں