سو ئی گیس روڈ،گل روڈ پر تجاوزات کیخلاف آ پریشن

سو ئی گیس روڈ،گل روڈ پر تجاوزات کیخلاف آ پریشن

گو جرانوالہ (سٹی رپورٹر )کمشنر گو جرانوالہ نوید حید ر شیرازی کے حکم پر چیف آفیسر حیدر علی چٹھہ کی ۔

ہدایت پر میو نسپل کا رپوریشن انتظامہ کا سوئی گیس روڈ،گل روڈ سمیت دیگر مقامات پر تجاوزات کرنے والی مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن مہم کے دوران روڈ کے آگے تجاوزات قائم کرنے پر 15دکانیں سیل،200 کے قریب قائم عارضی تجاوزات کا صفایا کیا گیا ، دوران آپریشن 2ٹرک سامان ہتھ ریڑھیاں،پھٹے ، کائونٹر سمیت دیگر سامان قبضہ میں لیکر تجاوزات کنندہ کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کردی گئی۔اس موقع پر لینڈ منیجر رحمت علی انصاری عرفان نسیم بٹ اورماجد مہر نے کہا کہ جی ٹی روڈ سمیت اندرون شہر کے ہر بازار میں روزانہ کی بنیاد پر آپریشن جاری ہے اور کل سے اندرون شہر کے ہر بازار میں آپریشن شروع کیا جائے گا ،تمام دکانداراندرون شہر کے تمام بازار اورمارکیٹس کو ہر قسم کی تجاوزات سے پاک کر نے میں ساتھ دیں اور بازار کے راستے کو کشادہ کرنے میں کردار اد کریں اور از خود تجاوزات کا خاتمہ کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں