وزیر آ باد :جامع مسجد الخلیل جی ٹی روڈ میں محفل حسن قرات

وزیر آ باد :جامع مسجد الخلیل جی ٹی روڈ میں محفل حسن قرات

وزیرآباد(نا مہ نگار) جامع مسجد الخلیل جی ٹی روڈ میں محفل حسن قرات کا انعقاد کیا گیا۔

 جس میں قاری محمد محمود الخولی آف مصر،قاری محمد احمد السید عبد السمیع آف مصر،قاری حماد انور نفیسی،ادارہ مہتمم حافظ عمران احمد،عطاء الرحمن عابد،حافظ محمد عابد رفیق علوی،حافظ شاہد عمران بٹ،حافظ محمد عمر عمران،حافظ محمد اکبر،قاری محمد آصف ساقی،سلمان حبیب،حافظ ایاز محمود حقانی،عامر مشتاق چودھری،چودھری محمد قاسم،مولانا یاسر،محمد عثمان،نعمان ظفر ہاشمی،عمر حیات،حافظ سلمان بٹ سمیت علما کرام،حفاظ کرام اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔حافظ عمران احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن وہ آسمانی کتاب ہے جوسینوں میں محفوظ اورجن پرنازل ہوئی وہ رب کائنات کومحبوب ہوجاتے ہیں، رب کائنات نے اس الہامی کتاب کومحفوط رکھنااپنے ذمے لیا ہواہے ،قیامت تک اس میں زیرزبرکی کمی بیشی نہیں ہوسکتی، قرآن مجیدفرقان حمید کواپنے سینوں میں محفوظ رکھنے والے حفاظ کرام دنیا و آخرت میں بلندمرتبہ پاتے ہیں,نبی رحمت ؐ نے واضح ارشادفرمایاکہ قرآن اوراحادیث کوتھامنے والے گمراہ نہ ہوں گے اورزمانے میں عزت پائیں گے مگرآج مسلمان اپنے اسلا ف اوراسلا می تعلیمات سے دورہوکرکمزورہوگیااورغیر مسلم طاقتیں مسلمان پرگرفت کئے ہوئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں