پنجاب کالج فار بوائز کے زیر اہتمام مقابلہ حسن قرآت و نعت

پنجاب کالج فار بوائز کے زیر اہتمام مقابلہ حسن قرآت و نعت

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)پنجاب کالج فار بوائز کے زیر اہتمام مقابلہ حسن قرآت و نعت کا اہتمام کیا گیا ،طلبا نے عقیدت اور۔

 محبت سے خوش الہانی کے ساتھ کلام اللہ اور نعت رسولؐ پڑھ کر حاضرین پر رقت طاری کردیا ۔تقریب میں ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پنجاب کالجز شہزاد رفیق نے شرکت کی جبکہ پرنسپلز محمد سلمان، رئیس احمد چٹھہ، وائس پرنسپلز محمد عمران، اسد علی، ناظر حسین، اساتذہ اور طلبہ کثیر تعداد میں موجود تھے جبکہ مقابلہ قرآت میں قاری ارشد محمود صفدر، قاری محمد سلیم اور قاری زاہد محمود ، مقابلہ نعت خوانی میں پروفیسر فیض رسول فیضان ، ڈاکٹر محمد اقبال شازلی اور عمر شہزاد ایڈوکیٹ نے ججز کے فرائض انجام دئیے ۔ مجموعی طور پر مقابلہ قرآت میں واجد علی اوّل ، صلاح الدین دوم اور مقابلہ نعت خوانی میں سخی سلطان اوّل اور عون علی دوم آئے ۔ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پنجاب کالجز شہزاد رفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ اور رسولؐ کا محبت اور عقیدت سے ذکر کرنا بلا شبہ بڑی سعادت کی بات ہے مگر اُنکے احکامات پر عمل کرنا دنیا اور آخرت کی کامیابی کا ذریعہ ہے ، اس لئے طلبا اپنی زندگیوں کو اللہ اور رسولؐ کی تعلیمات کے مطابق ڈھالیں۔ مقابلے میں شریک تمام طلبا کو سرٹیفکیٹ اور اوّل دوم آنے والے طلبا کو ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن شہزاد رفیق نے نقد انعامات دئیے ،معزز ججز کو کالج کی طرف سے شیلڈ اور سونیئر د ئیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں