ایف جی ڈگری کالج گوجرانوالہ کے سابق طلبہ کا اجتماع

ایف جی ڈگری کالج گوجرانوالہ کے سابق طلبہ کا اجتماع

راہوالی (نامہ نگار)ایف جی ڈگری کالج گوجرانوالہ کینٹ مثالی تعلیمی ادارہ ہے جس سے فارغ التحصیل طلبا پاک افواج اور ،۔

پولیس جیسے اہم ملکی اداروں اور بزنس میں اہم کردار ادا کرکے ملک و قوم کی خدمت کررہے ہیں جس کا کریڈٹ کالج کے مایہ ناز اساتذہ کو جاتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ایف جی ڈگری کالج گوجرانوالہ کینٹ کے ڈائریکٹر کرنل احسان الحق ، پرنسپل پروفیسر جاوید اسلم، میجر بلال ، مہران زاہد وڑائچ و دیگر نے ایف جی ڈگری کالج گوجرانوالہ کینٹ کے سابق کلاس فیلوز کے ہونے والے دعوتی اجتماع میں کیا۔ تقریب میں ڈائریکٹرایف جی ڈگری کالج گوجرانوالہ کینٹ کرنل احسان الحق،پروفیسر جاوید اسلم، کرنل عدیل نے خصوصی شرکت کی ، کالج کے سٹاف اور کلاس فیلوز میں اعزازی شیلڈ بھی تقسیم کی گئیں ، اسی کالج سے تعلیم حاصل کرنے والے کلاس فیلوز مہران زاہد وڑائچ،شیخ سمیع الحق،زاہد رفیق (اسلام آباد)،سلمان نواز وڑائچ،محمد عرفان حمید چوہان، میجر بلال طاہر،پروفیسر یاسین، عمیر خالد، کاشف حفیظ،ایاز چٹھہ،اطہر ایاز،سلمان باجوہ،عاطف مغل،شفقت چیمہ،ظفراﷲ سوہی و دیگر نے کالج دور کی یا دیں تازہ کیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں