برطانوی ہائی کمیشن کی ڈپٹی ڈائریکٹر کا دورہ سیالکوٹ چیمبر

 برطانوی ہائی کمیشن کی ڈپٹی ڈائریکٹر کا دورہ سیالکوٹ چیمبر

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) برطانوی ہائی کمیشن کی ڈپٹی ڈائریکٹر کمیونیکیشن سنیہا لیلا اور ۔

سیالکوٹ چیمبر کی چیوننگ آفیسر ریما سلمان نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا اور چیوننگ سکالرشپ پروگرام بارے سیمینار میں سیر حاصل گفتگو کی۔ صدر سیالکوٹ چیمبر عبدالغفور ملک اور نائب صدر عامر مجید شیخ نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا ۔ صدر سیالکوٹ چیمبر نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ چیوننگ سکالرشپ پروگرام 1983 میں شروع کیا گیا جو قابل و ہونہار طلبا کے برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کے حوالے سے بہت بڑا اور احسن قدم ہے جس سے پوری دنیا کے ہونہار طلبا مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سکالرشپ پروگرام کے تحت طلبا برطانیہ کی 150 سے زائد بہترین یونیورسٹیوں میں ایک سالہ ماسٹر ڈگری پروگرام سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔ ہائی کمیشن کی ڈپٹی ڈائریکٹر کمیونیکیشن سنیہا لیلا نے چیوننگ سکالرشپ پروگرام بارے تفصیلی بریفننگ دی اور پاکستانی طلبا کو اس سے مستفید ہونے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے کا کہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام مکمل طور پر میرٹ بیس ہے جس میں وہی طلبا سکالرشپ پروگرام سے مستفید ہو سکیں گے جو حقیقت میں حقدار ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں