حافظ آباد: حفاظتی ٹیکوں سے محروم بچوں کیلئے خصوصی مہم

حافظ آباد: حفاظتی ٹیکوں سے محروم بچوں کیلئے خصوصی مہم

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبد الرزاق نے کہاہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے بچو ں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگانے کیلئے یکم اکتوبر سے بگ کیچ اپ ایکٹیویٹی کاآغاز کیا جارہا ہے۔

 جس میں پانچ سال تک کی عمر کے ایسے تمام بچے جو کسی وجہ سے حفاظتی ٹیکہ جات نہیں لگوا سکے انہیں مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات لگائے جائینگے ۔ اس سلسلہ میں محکمہ کی جانب سے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ،ایسے والدین جو اپنے بچوں کو ماضی میں کسی وجہ سے حفاظتی ٹیکے نہیں لگوا سکے وہ اس مہم کے دوران اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں تا کہ انکے بچے خطر ناک اور مہلک بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار محکمہ صحت کی جانب سے بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگانے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ بچوں کو خطر ناک بیماریوں سے بچانے کے لیے ضروری ہے کہ والدین انہیں بر وقت حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس مکمل کرو ائیں کیونکہ ان حفاظتی ٹیکہ جات سے بچے کئی قسم کی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں