پارکس،تفریح گاہیں بیت الخلاء سے محروم

پارکس،تفریح گاہیں بیت الخلاء سے محروم

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ میں پارکوں ،کھیلوں کے میدان اور تفریح گاہوں میں پبلک ٹوائلٹس موجود نہیں ۔

، اگر کسی جگہ موجود ہیں تو ان کی حالت زار ابتر ہے ۔ سیر کیلئے آنے والی خواتین مناسب صفائی نہ ہونے سے پبلک ٹوائلٹس استعمال ہی نہیں کرتیں ۔ گوجرانوالہ میں گلشن اقبال پارک ،جناح پارک ،کشمیر پارک جبکہ پوش علاقوں سیٹلائٹ ٹاؤن ،پیپلز کالونی ،ماڈل ٹاؤن میں موجود چھوٹے بڑے پارکس میں بچے ،خواتین اور بزرگ سیر وتفریح کیلئے آتے ہیں، بیشتر پارکوں میں تو ٹوائلٹس موجود ہی نہیں ہیں ،اگر کسی جگہ ٹائلٹ موجود ہے تو اس کی حالت اس قدر خراب ہوتی ہے کہ وہ استعمال کے قابل ہی نہیں ہیں ،نل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ،واش رومز کی ٹائلیں ٹوٹی ہوئی ہیں جبکہ پانی کا بھی مناسب انتظام نہیں ،منی سٹیڈیم میں بھی واش رومز موجود نہیں ہے ۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پارکس ،کھیلوں کے میدان اور تفریح گاہوں میں واش رومز بنائے جائیں جہاں پہلے سے موجود ہیں ان کی حالت بہتر کی جائے تاکہ سیر کیلئے آ نیوالوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں