دعوؤں کے باوجود10شاہراہوں کو ماڈل بنانے کا کام شروع نہ ہوسکا

دعوؤں کے باوجود10شاہراہوں کو ماڈل بنانے کا کام شروع نہ ہوسکا

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)بلدیاتی اداروں اور ضلعی انتظامیہ کے دعوؤں کے باوجود گوجرانوالہ شہر کی 10 شاہراہوں کو ماڈل بنانے کا کام شروع نہ ہوسکا۔

،اندرون شہر ماڈل بازار کے منصوبے کی فائلیں بھی بند ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق سابق دور حکومت میں ابتدائی طور پر ضلعی انتظامیہ نے شہر کی10اہم شاہراہوں کو ماڈل قرار دینے کیلئے عارضی وپختہ تجاوزات ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا جس کیلئے باقاعدہ سروے کرایا گیا جس میں شاہراہوں پرپختہ تجاوزات کے مقامات کی نشاندہی کی گئی تھی، اہم 10شاہراہوں پر2ہزار سے زائد مقامات پر پختہ وعارضی تجاوزات کی رپورٹ کی گئی تھی۔ ان میں نندی پور ٹاؤن، کھیالی ،قلعہ دیدارسنگھ ٹاؤن،اروپ ٹاؤن کے علاقہ میں کشمیر روڈ،پسرور روڈ،پیپلزکالونی ،سیٹلائٹ ٹاؤن مارکیٹ کی 350، قلعہ دیدار سنگھ ٹاؤن میں حافظ آباد روڈ، گوندلانوالہ روڈ،عالم چوک سے لدھیوالہ وڑائچ 427 اروپ ٹاؤن اور کھیالی ٹاؤنز انتظامیہ کی جانب سے بھی سینکڑوں مقامات پر تجاوزات کا خاتمہ کرکے تزئین و آرائش کا منصوبہ بنایا گیا اور ماڈل روڈ بنانے کا دعویٰ کیا گیا لیکن عملدرآمد نہ ہوسکا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں