ڈسکہ :سردیوں سے قبل ہی گیس کی بد ترین لوڈشیڈنگ

 ڈسکہ :سردیوں سے قبل ہی گیس کی بد ترین لوڈشیڈنگ

ڈسکہ(نمائندہ دنیا )سردیوں سے قبل ہی گیس کی لوڈشیڈنگ انتہا کو پہنچ گئی ، خواتین کو کھانا بنانے میں دشواری کا سامنا ہے ۔

 ڈسکہ شہر اور مضافاتی علاقوں میں سردیوں کا موسم شروع ہونے سے قبل ہی بھاری بلوں کے باوجود سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ انتہا کو پہنچ گئی ہے ، صبح دوپہر اور رات کے کھانے کے اوقات میں گیس کی بندش کی وجہ سے خواتین کو کھانا بنانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،دفاتر وتعلیمی اداروں کو جانے والوں کو مجبورا ً بھوکے ہی جانا پڑتا ہے اور اگر گیس سلنڈر استعمال کریں تو ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی روز بروز اضافہ ہورہا ہے ابھی حال ہی میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 7روپے 31پیسے کا اضافہ ہوگیا ہے اس تکلیف دہ صورتحال کے پیش نظر شہریوں نے حکومت سے نوٹس لینے اور شہریوں کو گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں