پنجاب کالج فار ویمن میں مقابلہ حسن قرأت و نعت
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر )ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پنجاب کالجز گوجرانوالہ محمد شہزاد رفیق نے کہا ہے کہ دنیا میں در بدر ہونے سے بچنے کیلئے مسلمانوں کو قرآن سے تعلق جوڑنا ہو گا اور سیرت النبیؐ کے ۔۔۔
مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالنا ہو گا یہی دنیا اور آخرت کی کامیابی کا صیح راستہ ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب کالج فار ویمن کے زیر اہتمام منعقدہ مقابلہ حسن قرأت و نعت کے موقع پر خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پرنسپلز محمد سلمان،محمد عمران،مسز شہزادی عارف،مسز عالیہ صادق،مسز آمنہ ناصر اساتذہ اور طالبا ت کی کثیر تعداد بھی موجود تھی جبکہ ججز کے لیے مقابلہ نعت میں ڈاکٹر محمد اقبال شازلی،، نائلہ اختر،عائشہ منور اور مقابلہ قرأت میں حافظ قاریہ صفیہ بٹ،قاری سعید احمد اور قاری زاہد مسعود نے فرائض انجام دئیے ، حسن قرأت کے مقابلہ میں سال اول کی طالبہ نیہا اعجاز نے اول پوزیشن اور اذکا الیاس نے دوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ حسن نعت میں سال اول کی طالبہ حتیم نے دوئم اور روشانے اول پوزیشن لی۔ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پنجاب کالجز گوجرانوالہ محمد شہزاد رفیق نے تمام طالبات کو نقد انعامات بھی دئیے جبکہ مقابلہ میں شریک تمام طالبات کو سرٹیفکیٹ،ججز کو شیلڈ اور سونیئر دئیے ، محمد شہزاد رفیق نے تمام طالبات کو مبارکباد دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ ایسے پروگرامز کے انعقاد سے کردار سازی میں بہتری لانے میں مدد ملتی ہے ۔