لالہ موسیٰ:ڈاکوئوں نے تاجر اور گھر لوٹ لیا ،مزاحمت پر تشدد
لالہ موسیٰ(نمائندہ دنیا )تھانہ سٹی کے علاقہ میں 5ڈاکو30لاکھ سے زائدکی واردات کرکے فرار،مزاحمت پر تاجر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔
ریلوے روڈ کا دکاندار زین العابدین رات 2بجے اپنے گھر کے قریب پہنچاتو ڈاکوؤں نے ایک لاکھ دس ہزار روپے چھین لئے ، بعدازاں سامنے مکان میں لے گئے جہاں تشددکیااورہاتھ پیچھے باندھ د ئیے ،زین العابدین کے مطابق ڈاکوؤں نے اسے پوچھاکہ پسوال ہاؤس کون ساہے تو اس نے کہاکہ مجھے پتہ نہیں جس پر ڈاکوؤں نے پوچھاکہ تمہاراگھر کدھر ہے اس نے بتایاکہ وہ سامنے تو ڈاکواسے اس کے گھرلے گئے اور اہلخانہ کو یرغمال بناکر 25لاکھ روپے اور زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے ۔