کامونکے :شہری کے مکان پر ناجائز قبضہ کرلیا
کامونکے (نامہ نگار )پندرہ افراد نے شہری کے مکان پر ناجائز قبضہ کرلیا۔نواحی گاؤں ڈھلانوالی کے میاں صدام اور۔
شمس الحق وغیرہ میں لین دین کا تنازعہ چل رہا ہے ۔گذشتہ روز اسی بناپر شمس الحق،اُسامہ،خضر،اللہ دتہ اور صابر نے دس نامعلوم ساتھیوں کی مدد سے سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقعہ میاں صدام کے مکان رنگ کا کام کرنے والے مزدوروں کو نکال کر ناجائز قبضہ کرلیا۔ایمن آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔